مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

،تصویر کا ذریعہ
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
- وقت اشاعت
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں موجودہ حکومت کے دور میں ہونے والی بدعنوانی کے بڑے مقدمے میں سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں احتساب عدالت نے مزید 14 یوم کی توسیع کر دی ہے۔
مشتاق رئیسانی کو چھ مئی کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت سے نیب کی تحویل میں تھے۔
* <link type="page"><caption> مشتاق رئیسانی کرپشن سکینڈل، ’مزید 57 لاکھ روپے برآمد‘</caption><url href=" مشتاق رئیسانی کرپشن سکینڈل، ’مزید 57 لاکھ روپے برآمد‘" platform="highweb"/></link>
سابقہ ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے بدھ کو دوبارہ سابق سیکریٹری کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔
احتساب عدالت کے جج مجید ناصر نے انھیں نیب کی درخواست پر مزید 14 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
محکمہ بلدیات بلوچستان کے فنڈز میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی خرد برد کے الزام میں یہ مقدمہ سابق سیکرٹری خزانہ اور دیگر ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔
اس مقدمے میں گرفتار ہونے والے میونسپل کمیٹی خالق آباد کے سابق اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو بھی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدا لت نے ندیم اقبال کو بھی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوا لے کر دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس مقد مے میں اب تک وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی سمیت چھ ملزمان کی گرفتار ی عمل میں آئی ہے۔
نیب نے اس مقدمے میں اب تک سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر اور ایک بیکری سے 65 کروڑ 75 لا کھ روپے بھی برآمد کیے ہیں۔



















