نوٹوں کو تبدیل کرانے کی دوڑ

وقت اشاعت

انڈیا میں حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ہزار روپے پر پابندی کے بعد بڑی تعداد میں لوگ یہ کرنسی نوٹ تبدیل کروار رہے ہیں۔

انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنانڈیا میں حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے لاکھوں لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کرنے کے لیے بینک پہنچ رہے ہیں۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنملک کے تقریباً سبھی بینکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کی زبردست بھیڑ ہے۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنحکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کے لیے 30 دسمبر کا وقت ہے اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنلیکن عوام کو اس سلسلے میں کافی شکایتیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلے بھی ہوا ہے تاہم اس بار حکومت نے وقت بہت کم دیا اس لیے لوگ زیادہ پریشان ہیں۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنحکومت کے اعلان کے مطابق بینک میں ایک ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرکے چار ہزار روپے تک تو نقد پیسہ حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے علاوہ اضافی کرنسی کا تمام پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوسکتا ہے۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق اس غرض سے اس ہفتے تمام بینک سنیچر اور اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشناطلاعات کے مطابق حکومت کے اس قدم سے کاروباری طبقے کو سب سے زیادہ مشکلیں پیش آرہی ہیں۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنممبئی، دہلی، اور حیدرآباد جیسے شہروں میں سو روپے کی نوٹ کی قلت کے سبب چھوٹے اور بڑے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنبازار میں اب کوئی ہزار روپے اور پانچ سو کا نوٹ نہیں لے رہا ہے جس کی وجہ سے افراتفری کا ماحول ہے۔
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنحکومت نے دو ہزار روپے کا جو نیا کرنسی نوٹ تیار کیا ہے وہ بازار میں آگیا ہے
انڈیا کرنسی
،تصویر کا کیپشنحکومت کا کہنا ہے کہ بعض تبدیلیوں کے ساتھ نیا ہزار روپے کا نوٹ بھی چند ماہ میں تیار ہوکر آ جائے گا۔