کابل میں نجی چینل شمشاد ٹی وی کے دفتر پر حملہ

،تصویر کا ذریعہEPA
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مقامی ٹی وی چینل پر حملہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق نجی چینل شمشاد ٹی وی کے دفتر میں داخل ہوتے وقت دستی بموں کی مدد سے حملہ کیا۔
کابل میں ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے ابھی تک فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں یا حملہ آوروں دونوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
کابل پولیس چیف کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے اور حکام عمارت کا کنٹرول واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال کیا جا رہا ہے کہ چینل کے دفتر میں 100 کے قریب ملازمین موجود ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ اس حملے کا کون ذمہ دار ہے۔
حملے کہ شروع ہوتے ہی شمشاد ٹی وی کی نشریات روک دی گئی تھیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے ٹی وی چینل کے عملے کے کچھ اراکین کو ہلاک کر دیا ہے تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
افغانستان صحافیوں اور دیگر میڈیا ورزکرز کے لیے سکیورٹی کے حواے سے انہتائی خطرناک ملک سمجھتا جاتا ہے۔






















