سفر کے دوران جرابوں کی بدبو پر مسافروں میں جھگڑا اور گرفتاری

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس کی بدبودار جرابوں کی وجہ سے ایک بس میں ان کا دیگر مسافروں سے جھگڑا شروع ہو گیا۔
مسافروں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’عوامی پریشانی کا باعث‘ بننے کی وجہ سے 27 سالہ پرکاش کمار نامی شخص کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔
یہ واقعہ دارالحکومت دہلی جانے والی ایک بس میں پیش آیا جب پرکاش کمار نے اپنے جوتے اور جرابیں اتاریں۔
جرابوں سے آنے والی بدبو اس قدر ناگوار تھی کہ مسافروں نے پرکاش کمار سے درخواست کی کہ وہ انھیں یا تو بیگ میں ڈال دیں یا باہر پھینک دیں۔ لیکن مبینہ طور پر انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ان کے اور دیگر مسافروں کےدرمیان تند و تیز بحث شروع ہوگئی۔
مسافروں کے دباؤ ڈالنے پر بس ڈرائیور نے انڈیا کی ریاست ہماچل پرادیش میں ایک پولیس سٹیشن پر گاڑی روکی گئی۔
ہندوستان ٹائمز نے پرکاش کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی جرابوں سے کوئی بدبو نہیں آرہی تھی اور مسافروں نے ان سے ’بلاوجہ‘ جھگڑا کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ پرکاش کمار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔























