انڈین الیکشن: پرینکا چوپڑا اور مادھوری دکشت سے لے کر عمران ہاشمی کا ووٹ کی اہمیت پر پیغام

وقت اشاعت

انڈین الیکشن کے چوتھے مرحلے میں ممبئی میں رہنے والے بالی وڈ اداکار، گلوکار اور ڈیزائنر، سبھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے متعلق پیغامات اپنے مداحوں سے شئیر کر رہے ہیں۔

پریانکا
،تصویر کا کیپشنپرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی نشان والی انگلی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے ’یہی لمحہ ہے جس کی اہمیت ہے، ہر ووٹ ایک آواز ہے جسے گنا جا سکتا ہے‘
ورن
،تصویر کا کیپشنورن دھون نے بھی اپنی سیلفی شئیر کرتے ہوئے کہا ’کول بنیں اور جاکر اپنا ووٹ ڈالیں‘
مادھوری
،تصویر کا کیپشنمادھوری دکشت نے ووٹنگ کے بعد اپنے انسٹا گرام پیغام میں کہا ’ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے، سمجھداری سے اپنے اس حق کا استعمال کریں۔ ہمارے ملک کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے، آئیں اپنا فرض پورا کریں‘
انوپم
،تصویر کا کیپشناداکار انوپم کھیر کا ماننا ہے کہ اپنا ووٹ ڈالنا دنیا میں سب سے بااختیار ہونے کا احساس ہے۔ ووٹنگ بوتھ سے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں ’ووٹ نہ ڈال کر آپ شکایت کا حق کھو بیٹھتے ہیں‘
دیا مرزا
،تصویر کا کیپشندیا مرزا کا بھی کچھ ایسا ہی خیال ہے۔ وہ کہتی ہیں ’ایک شہری ہونے کی حیثیت سے ووٹ ڈالنا، سب سے با اختیار عمل، بنیادی حق اور ذمہ داری ہے۔‘
شنکر
،تصویر کا کیپشنگلوکار شنکر مہادیون نے اپنی بیگم سنگیتا کہ ہمراہ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے مداحوں سے پوچھا ’کیا آپ نے ووٹ ڈالا‘
عمران ہاشمی
،تصویر کا کیپشنعمران ہاشمی بھی اپنے مداحوں سے درخواست کرتے دکھائی دیے کہ ’پلیز باہر نکل کر ووٹ ڈالیں‘
سونالی
،تصویر کا کیپشنسونالی بیندرے نے اپنے شوہر گولڈی بہل کے ساتھ سیلفی شئیر کی۔ ان کا کہنا تھا ’آج ووٹ ڈالنا سب سے اہم کام ہے‘
مانیش
،تصویر کا کیپشنڈیزائنر منیش ملہوترا کو اپنے مداحوں سے امید ہے کہ وہ سب آج ووٹ ڈال رہے ہیں