نیپال میں بس حادثے میں 17 بھارتی زائرین ہلاک

،تصویر کا ذریعہNEPAL ARMED FORCE
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے کچھ دور ہونے والے ایک بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 17 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پہلے 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات تھیں اور اب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
زخمیوں کو کھٹمنڈو کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے تمام افراد بھارتی زائرین تھے۔ حادثے میں کم از کم دو درجن دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق کئی لوگ شدید زخمی ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ بدھ کو کھٹمنڈو سے 16 کلومیٹر دور مغرب میں ہوا۔
بھارتی زائرین کو لے کر یہ بس نیپال سے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر گورکھپور لوٹ رہی تھی۔
دھادنگ کے ضلعی افسر باسودیو نے بتایا کہ بس کھٹمنڈو سے گورکھپور جا رہی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہNEPAL ARMED FORCE
ضلعی افسر نے بتایا کہ ممکنہ طور پر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی تھی اور حادثے کا شکار ہو کر سڑک سے 150 میٹر نیچے لڑھكتے ہوئے دریا میں گرگئی۔
مرنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں لیکن ابھی ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔



















