ممبئی میں دھماکے کے بعد آتشزدگی سے آٹھ ہلاک

 مقامی ذرائع ابلاغ نے فائر بریگیڈ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ناقص وائرنگ آتشزدگی کی وجہ بنی
،تصویر کا کیپشن مقامی ذرائع ابلاغ نے فائر بریگیڈ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ناقص وائرنگ آتشزدگی کی وجہ بنی
وقت اشاعت

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ مغربی کُرلا کے ایک ریستوران میں ہوا اور ممکنہ طور پر اس کی وجہ گیس سیلنڈر کا پھٹنا بنی۔

جس وقت حادثہ ہوا تو ریستوران میں بہت رش تھا اور دھماکے کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے سات افراد جائے حادثہ کے قریب واقع ڈان باسکو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلبا ہیں۔

پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں
،تصویر کا کیپشنپولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

حادثے کی وجوہات کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ آگ گیس سیلنڈر میں دھماکے کے بعد لگی جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ نے فائر بریگیڈ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ناقص وائرنگ آتشزدگی کی وجہ بنی۔