’قذافی کا کیمیائی ہتھیاروں کا خفیہ ذخیرہ تھا‘
وقت اشاعت
بین الاقوامی مبصرین نے تصدیق کی ہے لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کا پاس کیمیائی ہتھیاروں کا غیر اعلان شدہ ذخیرہ تھا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم نے بتایا کہ ان کے مبصرین کو گزشتہ ہفتے لیبیا کے دورے کے دوران مسٹرڈ گیس اور کیمیائی ہتھیاروں کو نشانے تک پہنچانے والے گولے ملے ہیں۔
لیبیا کے نئے حکمرانوں نے گزشتہ سال کے اختتام پر اس تنظیم کو کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ لیبیا نے اس برس اپریل تک اعلان شدہ تمام ہتھیار تلف کرنے تھے لیکن یہ عمل گزشتہ برس فروری میں اس وقت روک دیا گیا تھا جب اس عمل میں کام آنے والے آلات میں نقص پیدا ہو گیا۔















