بھارتی تاجر کا ہیروں کا ہار برآمد، چور گرفتار

وقت اشاعت

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے بھارتی تاجر کا قیمتی ہیروں سے جڑا ہار چوری کے دو روز بعد ہی برآمد کرکے ہیروں کے چور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ ہار ایکسپو سینٹر میں ایک ایسی نمائش میں رکھا گیا تھا۔ اس نمائش میں بھارتی تاجروں نے اپنی مصنوعات کے سٹال لگائے ہوئےتھے۔

تین روز تک جاری رہنے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی بھارتی نمائش تھی اور اس نمائش کے دوسرے روز ہیروں کا ہار چوری ہوگیا تھا۔