یونان: دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا

وقت اشاعت

یوروزون کے ممالک نے یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ایک سو تیس ارب ڈالر کے ایک پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

یونان کے وزیر خزانہ نے ایوانجیلو وینیزولس کی بیل آؤٹ پیکج کی منظوری یونان کی تاریخ کا اہم واقع ہے۔

یونان کی کابینہ کابدھ کو اجلاس ہو رہا ہے جس میں قرضہ دینے والے عالمی اداروں کی جانب سے لگائی شرائط کے مناسبت سے اصلاحات کے عمل آگے بڑھانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے۔

ادھر یونان کی ٹریڈ یونین نے بدھ کے روز احتجاج کی کال دی ہے۔

یونان میں بیروزگاری اکیس فیصد تک بڑھ چکی ہے اور ملک کی معیشت کا حجم پچھلے تین ماہ سات فیصد کھٹ چکا ہے۔ بیل آؤٹ پیکج کے یونان مزید سخت بچتی پروگرام متعارف کروانے ہیں۔