بغداد:دھماکے اور فائرنگ، اڑتالیس ہلاک

وقت اشاعت

عراق کے دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں اڑتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا ہدف پولیس اہلکار تھے۔

شیعہ اکثریتی علاقے کرادا میں ہونے والے حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے جہاں ایک پولیس چوکی کے قریب دھماکہ کیا گیا۔ اس دھماکے سے کئی دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

تاحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔