القاعدہ سے تعلق کا شبہ، فرانسیسی گرفتار
وقت اشاعت
پاکستان میں حکام نے ایک فرانسیسی باشندے کو حراست میں لیا ہے جس پر القاعدہ کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے۔
نامن میزیش کو پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران پکڑا گیا۔
انہیں گزشتہ برس گرفتار کیے جانے والے القاعدہ رہنما یونس الموریطانی کا قریبی ساتھی قرار دیا گیا ہے۔
الموریطانی پر یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔















