مٹی کے تودے گرنے سے پچاس افراد ہلاک

وقت اشاعت

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کئی روز کی بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرے اور کئی مکانات دب گئے ہیں اور سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ علاقے میں کئی افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

بارشوں کے باعث چٹاگونگ کے کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں اور ہزاروں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

حکام کو مجبوراً ہوائی اڈہ بھی بند کرنا پڑا ہے۔