’برطانوی شہریت کے ٹیسٹ میں تبدیلیاں‘
وقت اشاعت
برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درکار ٹیسٹ میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور امکان ہے کہ اِن تبدیلیوں سے تارکینِ وطن کے لیے برطانوی شہریت کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا۔
برطانیہ میں زیرِ غور نئے ٹیسٹ میں تارکینِ وطن کو شیکسپیئر، ڈیوک آف ویلِنگٹن جیسی تاریخی شخصیات، ٹریفالگر کی جنگ جیسے واقعات، برطانوی ایجادات اور دریافتوں سے واقف ہونا پڑے گا۔
بےروزگاروں کے لیے سرکاری وظیفے اور انسانی حقوق جیسے جدید نظریات ٹیسٹ میں سے نکال دیے جائیں گے۔ بر
برطانوی شہریت کے خواہشمند تارکینِ وطن کے لیے، لائف اِن یونائٹڈ کِنگڈم نامی ٹیسٹ دو ہزار پانچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اب یہ ٹیسٹ جدید طرزِ زندگی کی بجائے برطانوی تاریخ کا احاطہ کرے گا جس کا اطلاق اسی سال متوقع ہے۔















