میکسیکو: انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج

وقت اشاعت

میکسیکو میں ہزاروں افراد ایک ہفتہ پہلے منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ان انتخابات میں سابق حکمران جماعت (پی آر آئی) کے امیدوار اینرکیوپینا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

میکسیکو سٹی میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات نہ تو شفاف اور نہ ہی آزادانہ تھے۔

مظاہرین کے مطابق سابق جماعت (پی آر آئی) نے ووٹ خریدے ہیں۔جماعت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔