پاکستانی فوجی غلطی سے بھارتی حدود میں داخل

وقت اشاعت

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی حکام کے مطابق ایک فوجی اہلکار غلطی سے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول عبور کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہو گیا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق ایل او سی میں یہ واقعہ پونچھ سیکٹر میں پیش آیا ہے۔

پاکستانی فوج کے مطابق وہ بھارتی فوجی حکام سے رابطے میں ہیں اور فوجی اہلکار کو واپس لانے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایل او سی کے پونچھ سیکٹر میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک کے زیرانتظام کشمیری خطوں کے درمیان ہونے والی تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔