سابق ٹیسٹ کرکٹر علیم الدین انتقال کر گئے

وقت اشاعت

پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز علیم الدین لندن میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر اکیاسی برس تھی۔

وہ کافی عرصے سے دل اور پھیپھڑے کے مرض میں مبتلا تھے۔

علیم الدین کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کرکٹر تھے۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز رانجی ٹرافی میں راجستھان کی جانب سے بارہ سال تہتر دن کی عمر میں کیا تھا۔