اورکزئی: مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی

وقت اشاعت

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں حکام کے مطابق ایک مسافر گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی قبیلے سے ہے۔

کوہاٹ میں پولیس حکام کا کہنا ہے بدھ کی صبح مسافر گاڑی اورکزئی ایجنسی سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ آ رہی تھی کہ سرحدی علاقے سپا میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

حکام نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ اس واقعہ میں کم از کم سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔