پرنب مکھرجی بھارت کے نئے صدر منتخب

وقت اشاعت

بھارت میں حکمراں اتحاد یو پی اے کے امیدوار اور سابق وزیرِ خزانہ پرنب مکھرجی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے حریف این ڈی کے امیدوار پی اے سانگما کو ووٹوں کے بھاری فرق سے شکست دی۔

پرنب مکھرجی کی فتح کا باقاعدہ اعلان اتوار کی شام کو کیا جائے گا اور وہ پچیس جولائی کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وہ بھارت کے تیرہویں صدر ہونگے کیونکہ بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرشاد دو بار صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔