عراق: بم دھماکوں، فائرنگ سے پینتالیس ہلاکتیں
وقت اشاعت
عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں حکام کے مطابق بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق بم دھماکوں میں زیادہ تر سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر شدت پسندی کے ان واقعات میں سکیورٹی اہلکار ہی ہدف تھے۔
بغداد سے شمال میں اٹھارہ کلومیٹر کے فاصلے پر تاجی شہر میں سب سے زیادہ اٹھارہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
عراق میں رواں سال کے سب سے پرتشدد واقعات میں ایک سو بارہ افراد ہلاک بھی ہو گئے ہیں۔















