لندن اولمپکس 2012 کے لیے الٹی گنتی شروع
وقت اشاعت
لندن اولمپکس کے آغاز کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بج کر بارہ منٹ پر بِگ بن کے ساتھ ساتھ ڈھیروں گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔
لندن میں اولمکپس کی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل بیشتر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
آج اولمپک مشعل اپنے سفر کے اختتام پر مشرقی لندن کے سٹیڈیم میں پہنچے گی۔















