ڈائناسور کے سب سے پرانی جنین دریافت

معدوم حیوانات و نباتات کے ماہرین نے انیس کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کے جنین دریافت کیے ہیں۔
میسوسپونڈائلس کے جنین ان انڈوں میں محفوظ پائے گئے ہیں جو سن انیس سو چھہتر میں جنوبی افریقہ سے دریافت ہوئے تھے۔
ان انڈوں کو دریافت کرنے والی ٹیم نے جرنل آف ورٹیبریٹ پالیونٹولوجی میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس کے مطابق انیس کروڑ پہلے پائے جانے والا ڈائنوسار درختوں کے پتے کھانے والے دیو ہیکل برونٹوسائرس کے آباء میں سے تھا۔
اس تحقیق سے ڈائنوسائر کے ارتقاء اور اس کی ابتدائی نشوونما کے بارے میں پتا چلتا ہے۔
تحقیق کاروں نے ان جنین کی مدد سے یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ جب ڈائنوسار معدوم نہیں ہوئے تھے تو ان کے بچے کس طرح دکھائی دیتے تھے۔
ٹیم نے ان انڈوں پر تحقیق کے بعد یہ دریافت کیا ہے کہ یہ زمین پر پائے جانے والی کسی بھی ورٹیبریٹ کے سب سے پرانے جنین ہیں۔
اس ریسرچ پراجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ کینیڈا کی ٹورانٹو مسسیسوگا یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ ریز کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ڈائنوسار کی ابتدائی زندگی اور ارتقاء کے بارے نئے راہیں کھلی ہیں۔
’پروسوروپوڈز پہلے ڈائنوسار تھے جو بڑی تیزی سے پھیلے اور بہت جلد سب سے وسیع علاقے میں پائے جانے والا گروپ بن گئے۔ اس لیے ان کی بیالوجی ہمارے لیے خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















