زیر آب دنیا بچانے کے لیے

وقت اشاعت

زیر آب دنیا بچانے کے لیے

زیر آب تصاویر کھینچنے کے ماہر بارہ فوٹوگرافروں نے اپنی بہترین تصاویر پر مبنی کیلنڈر تیار کیا ہے جس کی آمدنی آبی حیات کے تحفظ کے لیے بنائے جانے والی تنظیم ’بائٹ بیک‘(Bite Back) کو جائے گی۔ یہ تصویر امریکی فوٹوگرافر ڈیوڈ فلیتھم کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنزیر آب تصاویر کھینچنے کے ماہر بارہ فوٹوگرافروں نے اپنی بہترین تصاویر پر مبنی کیلنڈر تیار کیا ہے جس کی آمدنی آبی حیات کے تحفظ کے لیے بنائے جانے والی تنظیم ’بائٹ بیک‘(Bite Back) کو جائے گی۔ یہ تصویر امریکی فوٹوگرافر ڈیوڈ فلیتھم کی ہے۔
سفید شارک
،تصویر کا کیپشنسفید شارک کے ساتھ تیرتے ہوئے یہ فوٹوگرافر ہالی وڈ کی فلموں سے ان جانوروں کے بارے میں پیدا ہونے والا تاثر زائل کرنا چاہتے ہیں
شارک
،تصویر کا کیپشنہر سال سات کروڑ شارک ان کے گوشت کے لیے مار دی جاتی ہیں۔ اس رفتار سے سن دو ہزار سترہ تک ان کی بارہ اقسام ختم ہو سکتی ہیں۔
گرے سِیل
،تصویر کا کیپشنگرے سِیل کی یہ تصویر برطانوی ساحل کے قریب اتاری گئی ہے۔ فوٹوگرافر ایلکس مسٹرڈ کہتے ہیں برطانوی سمندروں کا بہت کم حصہ حقیقتاً محفوظ ہے۔
ریز
،تصویر کا کیپشنمالدیپ کے سمندر میں تیرتی ہوئی ریز۔ مناسب موسم میں بڑی تعداد میں ریز اور شارک ان پانیوں کا رخ کرتی ہیں
سوورڈ فِش
،تصویر کا کیپشنسوورڈ فِش کی یہ تصویر جیف روٹمین نے اتاری۔ ان کا کسی سوورڈ فِش کے ساتھ یہ پہلی بار آمنا سامنا ہوا تھا۔