بھارتی سلامتی کو خطرہ، گوگل سٹریٹ ویو پر پابندی

گوگل کا ٹریکر کیمرا مختلف زاویوں پر نصب اپنے 15 عدسوں کی مدد سے مسلسل تصویریں کھینچتا ہے
،تصویر کا کیپشنگوگل کا ٹریکر کیمرا مختلف زاویوں پر نصب اپنے 15 عدسوں کی مدد سے مسلسل تصویریں کھینچتا ہے
وقت اشاعت

بھارت کی وزارت داخلہ نے ملکی سلامتی کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر گوگل سٹریٹ ویو کے لیے تصاویر لینے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بھارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق وزارت داخلہ نے گوگل کو مطلع کیا ہے کہ بھارت میں گوگل سٹریٹ ویو کی خدمات کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار شلپا كننن سے بات چیت میں وزارتِ داخلہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ’بھارت میں گوگل سٹریٹ ویو کے لیے تصاویر لینے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔

وزارت داخلہ کے افسر کا کہنا ہے کہ گوگل سٹریٹ ویو سے ملک کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

گوگل سٹریٹ ویو کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے پر ہندوستان کے علاوہ کئی دیگر ملک پہلے بھی اپنی اعتراض کر چکے ہیں
،تصویر کا کیپشنگوگل سٹریٹ ویو کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے پر ہندوستان کے علاوہ کئی دیگر ملک پہلے بھی اپنی اعتراض کر چکے ہیں

گوگل سٹریٹ ویو سڑکوں، عمارتوں، دریاؤں، پہاڑوں اور تقریباً ایسی تمام جگہوں کو ظاہر کرتا ہے، جنھیں عام طور پر سڑکوں پر چلنے والے لوگ تلاش کرتے ہیں۔

گوگل کا ٹریکر کیمرا مختلف زاویوں پر نصب اپنے 15 عدسوں کی مدد سے مسلسل تصویریں کھینچتا ہے اور پھر ان تصاویر کو جوڑ کر سافٹ ویئر کی مدد سے دیکھنے والوں کو 360 ڈگری کی تصویر فراہم کی جاتی ہے جس سے انھیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود اس جگہ پر موجود ہیں۔

گوگل سٹریٹ ویو کے لیے ڈیٹا حاصل کرنے پر ہندوستان کے علاوہ کئی دیگر ملک پہلے بھی اپنی اعتراض کر چکے ہیں۔