نیوزی لینڈ نے میچ اور سیریز جیت لی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 27 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز جیت لی۔
مہمان ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز ہی بنا سکی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے سومیا سرکار نے چھ چوکوں کی مدد سے 42 اور شکیب الحسن نے چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور آئی ایس سوڈھی نے دو دو جب کہ مچل سنٹر اور کیم ویلیم سن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے پہلے میزبان ٹیم نے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نققان پر 194 رنز بنائے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
میزبان ٹیم کی جانب سے کین ویلیم سن اور جیمز نیشم نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 34 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کوری اینڈرسن نے دو چوکوں اور دس چھکوں کی دھواں دھار بیٹنگ کی مدد سے 94 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



















