آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے دی
انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور کے ایم چینّا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے انڈيا کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
انڈیا کو جیت کے لیے مقررہ 50 اووروں میں 335 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن انڈین ٹیم 8 وکٹ پر 313 رنز ہی بنا سکی۔
تین مسلسل ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے جمعرات کو انڈيا کے خلاف جیت حاصل کی۔
پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچ جیت کر انڈین ٹیم سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکی ہے۔
گذشتہ رات ہار کی وجہ سے انڈیم ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنی قیادت میں مسلسل 10 ون ڈے میچوں میں جیت کا ریکارڈ نہیں بنا سکے۔
انڈيا کی طرف سے اس میچ میں اجنکیا رہانے نے 53 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 65 رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔
روہت شرما نے اپنی اننگز میں پانچ چھکے مارے۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ایسے پہلے باز بن گئے جس نے آسٹریلوی ٹیم کے خلاف انٹرنیشنل ونڈے میں 50 چھکے مارے ہوں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کیدار جادھو نے بھی 69 گیندوں میں 67 رنز بنائے لیکن مڈل آرڈر کے بلے باز وکٹ پر ٹک کر کھیلنے میں نا کام رہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اووروں میں 334 رنز سکور کیے۔
آسٹریلوی بلے باز آئرن فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے پہلے وکٹ کے لیے 231 رنز کی پارٹنر شپ کی۔
فنچ نے 96 گیندوں پر 94 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 119 گیندوں پر 124 رنز سکور کیے۔
انڈین بولر امیش یادو نے اپنے 10 اوورز میں 71 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔