ہاشم آملہ کی 28 ٹیسٹ سنچریاں، کتنے کھلاڑی ان سے آگے؟

،تصویر کا ذریعہAFP
جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی 28ویں سنچری مکمل کی ہے۔
بلوم فاؤنٹین میں کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن ہاشم آملہ 17 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ہاشم آملہ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 28ویں سنچری ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انھوں نے سنچری سکور کی تھی جبکہ مجموعی طور پر 2017 میں ان کی یہ تیسری سنچری ہے۔
اس سنچری کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کی فہرست میں پندرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس فہرست میں سچن تندولکر 51، یاک کیلس 45 اور رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
خیال رہے کہ ہاشم آملہ 2017 میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیسٹمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سال وہ 900 سے زائد رنز سکور کر چکے ہیں جبکہ اس سال 2017 میں اب تک 1000 سے زیادہ رنز بنا کر ان کے ساتھی کھلاڑی ایلگر سرفہرست ہیں۔















