لندن میں مقابلے کے دوران سلور کنگ ہلاک

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لندن میں ایک پروفیشنل ریسلر اور اداکار سلور کنگ مقابلے کے دوران گرے اور ہلاک ہوگئے۔
سیزر بیرن جنہیں سلور کنگ کے نام سے پہچانا جاتا تھا اپنے ملک میکسیکو میں بہت مقبول تھے اور 2005 میں بننے والی فلم ناچو لیبرے میں ہالی ووڈ کے اداکار جیک بلیک کے ہمراہ نظر آئے۔
اکیاون سالہ سیزر بیرن لندن کے علاقے کیمڈن میں راؤنڈہاؤز میں اپنے گُر دکھا رہے تھے جب وہ رنگ میں گرے۔
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک اور ریسلر نے 'اپنے زبردست حریف' کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ویسے ہی گئے جیسے جانا چاہتے تھے: لڑتے ہوئے'
بیرن سنیچر کے روز لوچا لیبرے نامی مقابلے کے دوران گرے۔ میکسیکو میں میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں شاید دل کا دورہ پڑا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام
روبرٹو کریرا مالڈوناڈو جو مقابلہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے کہتے ہیں کہ پہلے ایسا لگا کہ شاید اُن کا گرنا شو کا حصہ تھا۔ اُنہوں نے بی بی سی کو مزید بتایا کہ 'ایسا لگا کہ جیسا یہ بھی مقابلے کا حصہ ہے' انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ایسا لڑائی میں بہت عام ہوتا ہے'
مگر ریفری کی جانب سے اُن کو طبی امداد دینے کی کوششوں کے باوجود ریسلر گرنے کے بعد اُٹھے نہیں ۔ انٹرنیٹ پر ڈالی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریفری کے علاوہ دیگر مرد ان کے گر جانے کے بعد ان کی مدد کو آئے۔
عینی شاہد روبرٹو کریرا نے یہ بھی بتایا کہ 'ہم سب سکتے میں تھے۔ یہ واضح نہیں تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔۔ مجھے ایسا لگا کہ جیسے کسی کو نہیں پتا تھا کہ کیا کرے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
روبرٹو کریرا کے مطابق ایک اور ریسلر سیزر بیرن کے سینے پر دباؤ ڈال رہے تھے اور اُن کے گرنے کے بہت دیر بعد طبی امداد دینے والے کارکن پہنچے۔
پہلے شو کو روک دیا گیا اور پھر لاؤڈ سپیکر پر اعلان ہوا کہ شائقین چلے جائیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لوچا لیبرے نامی مقابلوں میں ریسلر چہرے پر ماسک پہن کر مقابلہ کرتے ہیں اور لوچا ڈورز یا اس مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کرتب اور پہلے سے طے کیے گئے وار کرتے ہیں۔ سیزر بیرن میکسیکو میں ریسلرز کے سائے میں پلے بڑھے ان کے والد خود بھی ایک مشہور ریسلر تھے۔
سیزر بیرن کی وفات پر دنیائے ریسلنگ سے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا۔ ورلڈ چیمپین شپ ریسلنگ کے صدر نے کہا کہ انہوں نے لوچا لیبرے کو امریکن عوام میں مقبول بنایا ان کی یاد ہمیشہ آتی رہے گے۔





















