انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا

چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کوچھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو صرف 212 رنزتک محدود رکھا۔
انگلینڈ نےسری لنکا کے چار ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو صرف سترہ کے سکور پر پویلین بھیج کر میچ پر کنٹرول حاصل کر لیا جس کو آخری وقت تک برقرار رکھا۔سری لنکا کے مڈل آرڈر بیٹسمین کندامی اور آل رونڈر میتھیو اینجلو نے نصف سینچریاں سکور کی لیکن ٹیم کےلیے بہت بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/hi/cricket/england/latest_scorecard/default.stm" platform="highweb"/></link>
انگلینڈ کی ٹیم آغاز زیادہ عمدہ نہیں تھا لیکن مڈل آرڈر بیٹسمینوں پال کولنگوڈ اور اویس شاہ اور ای مورگن نے عمدہ بیٹگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا
انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔ جب اس کا سکور 9 رنز پر پہنچا تو انگلینڈ کے اوپنر جے ایل ڈینلی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کو دوسرا نقصان انیس کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب اینڈریو سٹراس نو رنز بنا کر کیچ آٰؤٹ ہوگئے۔ جب انگلینڈ کا سکور بیاسی پر پہنچا تو پال کولنگوڈ چھیالیس رنز بنا کر مِلنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے پہلے سری لنکا کی اننگز کا آغاز انتہائی تباہ کن انداز میں ہوا۔جےسوریا اس وقت آؤٹ ہوگئے جب سکور صرف سات پر تھا اور پھر اس کے بعد دلشان بھی مارگن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ دلشن نے دو رنز بنائے جبکہ جایاسوریا بغیر کوئی رن بنائے پرائر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سترہ کے سکور پر سری لنکا کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔
بائیسویں اوور میں سری لنکا کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 95 تھا اور اس وقت انگلینڈ میچ پر حاوی لگتا تھا تاہم پھر اینجیلو، کندامبی اور سماراویرا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ایکسٹراز کی تعداد پچیس تھی جن میں اکیس وائڈ اور چار لیگ بائے شامل ہیں۔
ٹاس:
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کے بالروں نے میچ کا آغاز کامیابی سے کیا اور
جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں سری لنکا کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا میچ ہے اور اپنے پہلے میچ میں اس نے تلکا رتنے دلشان کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو پچپن رنز سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں سری لنکن ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
انگلش ٹیم کا آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد یہ پہلا میچ ہے۔ میچ سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔
اس میچ کے لیے سری لنکا کی وہی ٹیم میدان میں اتری ہے جس نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں حصہ لیا تھا جبکہ انگلش ٹیم میں روی بوپارا شامل نہیں ہیں جبکہ ٹیم میں گریم سوین کی شکل میں صرف ایک سپنر کو شامل کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے گروپ میں سری لنکا کے علاوہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں اور اس کا اگلا مقابلہ ستائیس ستمبر کو جنوبی افریقہ سے ہوگا جبکہ سری لنکن ٹیم بھی اسی دن ابتدائی راؤنڈ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔















