ارجنٹینا کی امیدیں برقرار

ماراڈونہ
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کوچ میراڈونا کی خوشی دیدنی تھی
وقت اشاعت

ارجنٹینا نے پیرو کے ساتھ ایک دلچسپ میچ میں آخری لمحوں میں گول کرکے جو کامیابی حاصل کی ہے اس سے ورلڈ کپ میں اس کی کولیفائی کرنے کی امیدیں بر قرار ہیں۔

مسلسل تیسری ہار کے سبب ارجنٹینا کے خمیے میں مایوسی تھی لیکن اب پھر وہ پر امید ہے۔

ارجنٹینا کی ٹیم کو ابھی ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ بدھ کے روز اس کا مقابلہ یوروگوئے کے ساتھ ہے اور اگر ارجنٹینا وہ میچ جیت گئی تو کوالیفائی کرنے میں وہ کامیاب ہوگی ورنہ وہ باہر ہوسکتی ہے۔

جنوبی امریکہ کی طرف سے کوالیفائنگ مقابلوں میں برازیل پہلے نمبر پر ہے۔ میکسیکو دوسرے نمبر پر اور اس بار چلی نے کولمبیا کو ہرا کر تیسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔

پہلی بار ارجنٹینا کی طرف سے کھیلنے والےگونژالو ہیگوائن نے دوسرے ہاف میں ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی تھی لیکن آخری لمحوں میں پیرو نے گول کرکے اسے برابر کردیا۔

دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیاگیا جس میں مارٹن پیلرمو نے ایک شاندار گول کرکےڈیگو ماراڈونا کی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

مارٹن پیلرمو دس برس کے بعد کوچ مارا ڈونا کے کہنے پر کھیلنے آئے تھے۔ اس جیت پر ماروڈانا نے کہا ’ وقفے کے دوران میں نے ان کو بتایا کہ جاؤ اور اسے حل کر دو۔ یہ مارٹن کا ایک معجزہ تھا جس سے ہمیں ایک اور زندگی ملی۔‘