احمد آباد: سری لنکا کا انڈیا پر دباؤ

مہیلا اور پرسننا
،تصویر کا کیپشنپرسننا اور مہیلا نے سری لنکا کے لیے چھٹے وکٹ پر 333 رنز کی پارٹنرشپ کا بھی ریکارڈ درج کروایا
وقت اشاعت

احمد آباد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے پہلی اننگز سات وکٹوں کے نقصان پر 760 رنز پر ڈیکلئر کر دی جبکہ انڈیا کی ٹیم جو پہلی اننگز میں 426 رنز بنا پائی تھی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا پائی۔

<link type="page"><caption> بھارت سری لنکا ٹیسٹ میچ کا سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/11/84168/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

سری لنکا نے بھارت پر پہلی اننگز میں 334 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

انڈیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ تھے جو بالاترتیب 51 اور 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

چوتھے دن کے اختتام پر گھمبیر 74 اور مشرا 12 کے سکور پر کھیل رہے تھے۔

سری لنکا کی پہلی اننگز میں مہیلا جے وردھنے نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ انہوں نے 275 رنز بنائے۔ یہ سکور انہوں نے ستائیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے حاصل کیا۔

وہیں رنز بنانے میں دوسرے نمبر پر پرسننا چےوردھنے رہے جو 154 رنز بناکر ناٹ آؤٹ بھی رہے۔ تلک رتنے دلشان نے بارہ چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنانے۔

بھارتی گیند بازوں میں ظہیر، ہربھجن اور ایشانت شرما کو دو دو وکٹ اور امیت مشرا کو ایک وکٹ حاصل ہوا۔

بھارت کی پہلی اننگز کی خاص بات راہول ڈراوڈ کی شاندار سینچری تھی۔ وہ 177 رنز بنا کر ویلیگیدارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ڈراوڈ کے کیریئر کی یہ ستائیسوں سینچری تھی جو انہوں نے چھبیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔ بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی رہے جنہوں نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو دس رنز بنائے۔

کھیل کے چوتھے دن سری لنکا کے کھلاڑی جےوردھنے، مہیلا اور پرسننا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے رہے اور اوسطاً ہر اوور میں چار رنز بناتے رہے۔

اسی دوران پرسننا نے اپنے کرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری بھی پوری کی۔ سری لنکا نے بھارت کے خلاف سب سے زيادہ سکور کھڑا کرنے کا بھی ریکارڈ بنایا۔ مہیلا نے ایک اننگز میں 275 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ نو ہزار ٹیسٹ رنز بھی پورے کیے۔

پرسننا اور مہیلا نے سری لنکا کے لیے چھٹے وکٹ پر 351 رنز کی پارٹنرشپ کا بھی نیا ریکارڈ بنایا جو اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیک فنگلٹن اور ڈان بریڈ مین کا تھا۔ انہوں نے 1937 میں انگلینڈ کے خلاف چھٹی وکٹ کی شراکت میں 346 رنز بنائے تھے۔