کانپور ٹیسٹ: سری لنکا شدید مشکل میں

کانپور میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم کو اپنی دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ فالو آن کا سامنا کرنے کے بعد اس کے ستاون رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
میچ کے تیسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر سری لنکن کھلاڑی سنگاکارا اور ترنگانہ پراناوتنا نے چھیاسٹھ رنز کے مجموعی سکور پر اننگز شروع کی۔تاہم دونوں بلے باز بالترتیب چوالیس اور اڑتیس رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہو گئے ۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور ایک سو ایک رنز تھا۔
<span/><link type="page"><caption> مکمل سکور کارڈ کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/11/84169/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link><span/>
اس کے بعد سری لنکن ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی ایک لمبی اننگ کھیلنے میں نا کام رہا اور پوری ٹیم دو سو انتیس رنز پر آوٹ ہو گئی۔
بھارتی ٹیم کی جانب ظہیر خان نے ایک، سری سانتھ نے پانچ، ہر بھجن سنگھ نے دو، اوجاہا نے دو اور یوراج سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
فالو آن کے بعد سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو تیرہ رنز کے مجموعی سکور میں پہلی وکٹ دلشان کی گری جو سری سانتھ کا شکار بنے، دلشان پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ تیسرے دن کے اختتام پر ستاون رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
اس ٹیسٹ میچ میں بھارت کی گرفت خاصی مضبوط نظر آ رہی ہے اور میچ کے ابھی دو دن باقی ہیں۔ خیال رہے کہ اس دونوں ٹیموں کے مابین احمد آباد میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔
اس میچ میں ٹاس جیت کر بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ سو بیالیس رنز بنائے تھے۔بھارت کے تین بلے بازوں سہواگ، گھمبیر اور ڈراوڈ نے سنچریاں بنائی جبکہ لکشمن اور یوراج نے نصف سنچریاں سکور کیں۔
اس میچ میں قسمت بھی سری لنکا کا ساتھ دیتی نظر نہیں آ رہی۔ میچ کے پہلے دن جب کھیل شروع ہوا تھا تو سہواگ کا ایک نسبتاً آسان کیچ پہلی سلپ میں ہاتھوں سے گر گیا۔ جبکہ دوسرے دن جب سری لنکا نے اننگز شروع کی تو ابتداء میں ہی ظہیر خان کی گیند پر دلشان کا ایک کیچ وکٹ کے پیچھے پکڑا گیا۔
بھارت کو ٹسیٹ میچوں کی عالمی رینکنگ میں اول نمبر پر آنے کے لیے سری لنکا کو دو میچوں میں شکست دینا ہو گی۔ جب کے سری لنکا صرف ایک میچ جیت کر عالمی رینکنگ میں اول نمبر پر آ سکتا ہے۔















