تیسرا ٹیسٹ: سلمان بٹ آؤٹ

وقت اشاعت

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین نیپیئر میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو تیسرے اوور میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر سلمان بٹ کو سودی نے کلین بولڈ کر دیا۔ سلمان نے آٹھ رن بنائے تھے۔

<link type="page"><caption> پاکستان نیوزی لینڈ: تیسرے ٹیسٹ کا سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/hi/cricket/other_international/pakistan/latest_scorecard/default.stm#Pakistan1" platform="highweb"/></link>

پاکستان کی ٹیم میں سلمان بٹ، عمران فرحت، فیصل اقبال، مصباح الحق، محمد یوسف، عمر اکمل، کامران اکمل، عامر، عمر گل، محمد آصف اور دانش کنیریا شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں میکنٹاش، والنگ، گپٹل، فلِن، ٹیلر، وٹوری، میک کلم، سودی، ٹفی، آئی او برائن اور سی مارٹن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 141 رن سے شکست دی تھی۔