انڈیا سات وکٹوں سے جیت گیا

جدیجا
،تصویر کا کیپشنجدیجا نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے
وقت اشاعت

انڈیا کی ٹیم نے سری لنکا کو کٹک میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پینتالیسویں اوور میں صرف دو سو انتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈیا نے مطلوبہ ہدف تینتالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سچن تندولکر چھیانوے رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2009/12/84175/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

انڈیا کے بالر جدیجا نے دس اووروں میں بتیس رن دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ان کے علاوہ ایشانت شرما اور اشیش نہرا نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

سری لنکا کی طرف اننگز کا اچھا آغاز ہوا تھا لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی زیادہ رن نہ بنا سکے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ پینسٹھ اور دوسری ایک سو پینسٹھ رن پر گری تھی۔

سری لنکا کا آغاز بہت دھواں دار تھا جس میں تلک رتنے دلشان نے صرف اٹھارہ گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے اکتالیس رن بنائے۔ ان کے ساتھی اوپنر تھرنگا تہتر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سنگاکارا نے چھیالیس رن بنائے جبکہ اور کوئی کھلاڑی کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکا۔