پاکستانی بالرز کی عمدہ بالنگ

دانش کنیریا
،تصویر کا کیپشندانش کنیریا نے تیسرے دن چار وکٹیں حاصل کیں
وقت اشاعت

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیاسی رنز بنائے ہیں اور اسے پاکستان پر اسیّ رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

جب کھیل ختم ہوا تو پیٹر سڈل اور مائیکل ہسی کریز پر موجود تھے اور ہسی نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی تھی۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/1/84102/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے مناظر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2010/01/100105_pics_sydneytest_day3_zs.shtml" platform="highweb"/></link>

آؤٹ ہونے والے آخری آسٹریلوی کھلاڑی نیتھن ہورٹز تھے جنہیں عمر گل نے آؤٹ کیا۔

تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے تین سو اکتیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تاہم صرف دو رنز کے اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کی آخری وکٹ گر گئی اور یوں اسے آسٹریلیا پر دو سو چھ رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو ایک سو پانچ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی فل ہیوز کی وکٹ کی صورت میں ملی جو سینتیس رنز بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

شین واٹسن تین رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے
،تصویر کا کیپشنشین واٹسن تین رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے

رکی پونٹنگ کی صورت میں دوسری آسٹریلوی وکٹ ایک سو چوالیس کے مجموعی سکور پر گری۔ آسٹریلیا کو تیسرا نقصان ایک سو انسٹھ کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپنر شین واٹسن ستانوے رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر عمرگل کی گیند پر فیصل اقبال کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ کے لیے مائیکل کلارک اور ہسی نے اٹھاون رنز بنائے۔ اس دوران پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے ہسی کے تین کیچ بھی چھوڑے۔ پاکستان کو چوتھی کامیابی دو سو سترہ کے سکور پر مائیکل کلارک کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ وہ اکیس رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

بعد میں آنے والے آسٹریلوی کھلاڑی دانش کنیریا کی سپن بالنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔

پاکستان کی جانب سے دانش کنیریا نے چار، عمرگل نے تین جبکہ محمد آصف نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم: عمران فرحت، سلمان بٹ، فیصل اقبال، محمد یوسف (کپتان) عمر اکمل، مصباح الحق، کامران اکمل، محمد سمیع، عمر گل، محمد آصف اور دانش کنیریا۔

آسٹریلیا کی ٹیم: فلپ ہیوز، شین واٹسن، رِکی پونٹنگ، مائیکل کلارک، مائیک ہسی، مارکس نارتھ، بریڈ ہیڈن، مچل جانسن، ناتھن ہورٹز، پیٹر سڈل اور بولنجر۔