کیپ ٹاؤن: انگلینڈ نے میچ بچا لیا

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیانوے رنز بنا کر میچ کو ڈرا کر دیا ہے۔
میچ کی خاص بات ائین بیل کی اننگز تھی جنہوں نے 213 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ یہ ان کی زنگی کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔ میچ کے آخری اوورز میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے یکے بعد دیگرے وکٹ لے کر کھیل کو مزید دلچسپ بنا دیا تھا۔
کولنگوڈ اور ایئن بیل نے ایک لمبی اور محتاط پارٹنرشپ بنائی اور 57 اوورز میں 112 رنز سکور کیے۔
<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/1/83953/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 447 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ انگلینڈ مے چار سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز کا عمدہ آغاز کیا اور اس کی پہلے وکٹ ایک سو ایک رنز پر کک کی گری۔اس کے بعد ایک سو سات کے مجموعی سکور پر سٹراس اور ایک سو انتیس رنز پر پیٹرسن آوٹ ہو گئے۔
میچ کے پانچویں روز جب انگلینڈ نے ایک سو بتیس رنز تین وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا۔ پانچویں روز آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ٹراٹ اور اینڈرسن شامل ہیں۔ اس وقت کالنگ وڈ اور این بیل بیٹنگ کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پال ہیرس اور سٹین نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات کپتان گریم سمتھ کی سنچری تھی۔ انہوں نے 273 گیندوں پر 183 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ہاشم آملہ 95 رنز بنا کر سوان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اس طرح دوسری اننگز میں انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے کل 465 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے اور اس کے پاس میچ کا پانچواں دن بھی ہے۔
انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور سوان نے تین تین کلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انینز کے ہاتھ ایک وکٹ آئی۔
تیسرے دن میچ ختم ہونے پر جے سی سمتھ اور جیک کیلس کریز پر موجود تھے۔ گریم سمتھ نے ایک سو باسٹھ جبکہ ژاک کالس نے بیس رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے دو سو اکانوے رنز کے جواب میں دو سو تہّتر رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔تیسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ کو ابتداء میں ہی دوہرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مورکل نے پہلے گریم سوین اور پھر جیمز اینڈرسن کو دو سو اکتالیس کے مجموعی سکور پر ہی آؤٹ کر دیا۔
انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی میٹ پرائر تھے جو چھہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ڈیل سٹین کی گیند پر بولڈ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایم مورکل نے پانچ، ڈیل سٹین نے چار جبکہ جیک کیلس نے ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں جیک کیلس کی شاندار سنچری کی بدولت دو سو اکانوے رنز بنائے تھے۔ کیلس نے ایک سو آٹھ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔
خیال رہے کہ اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سنچورین میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا تھا تاہم ڈربن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور اٹھانوے رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم : گراہم سمتھ ، اے جی پرنس، ہاشم آملہ، جیک کیلس، اے بی ڈولیر، جے پی ڈومینی، مارک باؤچر، ڈین سٹین، ایم مارکل، پال ہیرس اور ڈی ویٹ
انگلینڈ کی ٹیم: جیک سٹراس، ایلسٹر کک، کیون پیٹرسن، کالنگ ووڈ، این بیل، ایم جے پرائر، سٹورٹ براڈ، جے پی سوان، جیمز اینڈرسن اور آنین۔















