سچن کی سنچری لیکن انڈیا کی ٹیم سمٹی

چٹاگونگ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم 243 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ لیکن سچن تندولکر نے اپنے کرئیر کی چوالیسویں سنچری پوری کر لی ہے۔
<link type="page"><caption> میچ کا تازہ سکور</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport1/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/1/85692/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
وہیں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر 59 رن بنائے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کا وکٹ ظہیر خان نے لیا۔ انہوں نے 31 رن بنائے تھے۔ وہيں امرول کیس 23 اور شہریار نفیس چار رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر محمد اشرف ال اور رقیب الحسن میدان پر کھیل رہے تھے۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم کی بلے بازی کے دوران سچن کے ساتھ ایشانت شرما میدان پر ٹکے ہوئے تھے لیکن ایشانت دوسرے روز بنا کوئی رن بنائے شہادت حسین کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس وقت ٹیم کا سکور 230 رن ہوا تھا۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے آٹھ وکیٹ کھو کر 213 رن بنائے تھے جس میں سچن 76 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔
اس کے بعد شری سنت نے سچن کی مدد کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ بھی ایک رن بنا کر شاکب ال حسن کی گیند کا شکار ہو گئے۔
دوسرے دن کے کھیل میں بھارتی خیمے ميں صرف 30 ہی رن جڑے اور اس میں سے 29 رن سچن کے بلے سے آئے۔ سچن 105 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین اور شاکب ال حسن نے پانچ پانچ وکیٹ لیے۔ سچن کے علاوہ صرف وریندر سہواگ نے ہی بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 52 رن بنائے۔















