تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے
جنوبی افریقہ میں ہونے والے انیسویں فٹبال ورلڈ کپ مقابلوں کے گروپ بی کے بدھ کو ہونے والے پہلے میچ میں ارجنٹائن نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا ہے۔
کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کا خصوصی ضمیمہ
ارجنٹائن نے شروع ہی میں جنوبی کوریا کے خلاف دو گول کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن جب دوسرا ہاف ختم ہونے والا تھا جنوبی کوریا کے کھلاڑی لی چونگ ینگ نے گول کر دیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو گول کر دیے۔
ارجنٹائن کا پہلا گول جنوبی کوریا کے کھلاڑی پارک چو ینگ کے اپنے ہی پاؤں سے لگ کے ہوا تھا جبکہ دوسرا گول میچ کے تینتیسویں منٹ میں ہیگوین کیا۔

جنوبی کوریا کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی
ارجنٹائن کی طرف سے میچ کا تیسرا اور چوتھا گول بھی ارجنٹائن کے کھلاڑی گونزالیز ہیگوین نے ہی کیا۔ اس طرح وہ ارجنٹائن کی طرف سے اس ورلڈ کپ میں ہیٹ کرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
کھیل کے پہلے ہاف میں ارجنٹائن چھایا رہا اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو گیند حاصل کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔
یہ میچ جوہانسبرگ کے سوکر سٹی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ارجنٹائن اور جنوبی کوریا پہلے ہی ایک ایک میچ کھیل چکے ہیں اور دونوں ہی نے یہ میچ جیتے تھے۔
اب اگر یونان اپنا اگلا میچ نائجیریا سے جیتنے میں ناکام رہتا ہے تو ارجنٹائن ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہو گی۔ اسی طرح اگر جنوبی کوریا ارجنٹائن کو شکست دیتا ہے اور نائجیریا تین پوائنٹس نہیں حاصل کر پاتا تو وہ بھی آخری سولہ کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
ارجنٹائن کے چھ سٹرائیکرز نے گزشتہ بارہ ماہ میں ایک سو ستر گول کیے ہیں۔ لیکن نائجیریا کے خلاف کسی سٹرائیکر نے نہیں بلکہ گول مڈفیلڈر ویرن نے کیا تھا۔
دوسری طرف جنوبی کوریا کے کپتان پارک جی سنگ یونان کے خلاف گول کر کے متواتر تین ورلڈ کپ مقابلوں میں جنوبی کوریا کی طرف سے گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دو ہزار دو میں انہوں نے پرتگال کے خلاف گول کیا تھا اور دو ہزار چھ میں فرانس کے خلاف۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔