آخری وقت اشاعت:  جمعرات 17 جون 2010 ,‭ 18:29 GMT 23:29 PST

میکسیکو کی فرانس کے خلاف فتح

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے ساتویں دن کا آخری میچ فرانس اور میکسیکو کے درمیان جنوبی افریقہ کے شہر پولووانے میں کھیلے جانے والا میچ میکسیکو نے دو گول سے جیت لیا ہے۔

میکسیکو نے میچ کے چونسٹھویں منٹ میں گول کر کے فرانس پر ایک گول سے برتری حاصل کر لی ہے۔ میکسیکو نے دوسرا گول اٹھترویں منٹ پر پنیلٹی کے ذریعے کیا۔

فرانس کوئی گول نہ کرسکا۔

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا خصوصی ضمیمہ

میچ میں میکسیکو کے چار اور فرانس کے دو کھلاڑی کو ییلو کارڈ دکھائے گئے۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہیں کر سکی اور فرانس کے دفاع کو کافی کوشش کرنا پڑی کہ میکسیکو کے سٹرائیکرز کو روک سکے۔ مجموعی طور پر میکسیکو نے پہلا ہاف فرانس سے بہتر کھیلا۔

اس سے پہلے فرانس اور میکسیکو ایک ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ میکسیکو نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر کیا تھا جبکہ فرانس اور یوروگوئے کے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی تھی۔

فیفا نے فرانس کی نیا گول کیپر منگوانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ فرانس کے گول کیپر سیڈرک کراسو ران کا ران کا مسل پل ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ انیس سو تیس میں جب پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ یوروگوئے میں منعقد ہوا تھا تو جن دو ٹیموں نے پہلا میچ کھیلا وہ فرانس اور میکسیکو ہی تھیں۔ یہ میچ فرانس نے چار ایک سے جیت لیا تھا۔

فرانس کے لیے اس ورلڈ کپ میں پریکٹس کرنے کے لیے موسم بھی اتنا سازگار نہیں۔ کیپ ٹاؤن جہاں فرانس کی ٹیم ٹھہری ہے وہاں متواتر بارش ہوتی رہی ہے اور ان کو تقریباً کیچڑ میں پریکٹس کرنا پڑ رہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے گزشتہ چھ میچوں میں فرانس نے پانچ جیتے جبکہ ایک بلا نتیجہ رہا۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔