تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے
جنوبی افریقہ کے شہر بلوم فونٹین میں فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے نائجیریا اور یونان کے درمیان ہونے والے میچ میں یونان نے نائجیریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر کسی بھی فٹبال ورلڈ کپ مقابلے میں پہلی مرتبہ فتح حاصل کی ہے۔ نائجیریا کی ٹیم نے اگرچہ پہلے گول کیا لیکن وہ اپنی برتری قائم نہ رکھ سکی اور یونان کو دو گول کرنے کا موقع مل گیا۔
کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو ڈاٹ کا خصوصی ضمیمہ
یونان نے یہ برتری کھیل کے اختتام تک قائم رکھی اور نائجیریا کی ٹیم کو کسی بھی لمحے پر حاوی ہونے نہیں دیا۔
نائجیریا کی طرف سے کھیل کے سولہویں منٹ میں اوچے نے فری کک پر گول کیا۔ ان کی فری کک سیدھی گول میں گئی اور یونان کےگول کیپر الیگزینڈروس زورواس کو کوئی موقع نہ مل سکا کہ وہ کچھ کر سکیں۔
میچ کے تینتیسویں منٹ میں نائجیریا کے سانی کائٹا کو یونان کے کھلاڑی کو پاؤں مارنے پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ اور اس طرح نائجیریا کو اپنا سارا میچ دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔
یونان نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کے چوالیسویں منٹ میں گول کر دیا۔ یہ گول سالپیگیدیس کی شاٹ پر ہوا جو نائجیریا کے کھلاڑی کے پاؤں سے لگ کر گول میں چلی گئی۔ یہ یونان کی طرف سے کسی بھی فٹبال ورلڈ کپ میں پہلا گول تھا۔
یونان نے دوسرا گول کھیل کے دوسرے ہاف کے بہترویں منٹ میں کیا۔ یہ گول واسیلیس توروسیڈیس نے ایک اچھی شاٹ پر کیا۔
یونان نے اس میچ سے پہلے تک ورلڈ کپ میں کوئی گول نہیں کیا تھا جبکہ نائجیریا نے اپنے کھیلے گئے سارے ورلڈ کپ کے میچوں میں چار گول کیے ہیں۔
انیس سو چورانوے میں امریکہ میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں یونان اپنے تینوں میچ ہار گیا تھا اور اس کے خلاف دس گول ہوئے تھے۔
نائجیریا ایلز پارک میں کھیلا جانے والا اپنا پہلا میچ ارجنٹائن سے ہار چکا ہے۔
انیس سو چورانوے کے ورلڈ کپ مقابلوں میں نائجیریا نے یونان کو دو صفر سے شکست دی تھی۔
BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔