آخری وقت اشاعت:  جمعـء 25 جون 2010 ,‭ 17:57 GMT 22:57 PST

سوئٹزرلینڈ بمقابلہ ہونڈراس

تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری دن گروپ ایچ کی ٹیمیں سوئٹزرلینڈ اور ہونڈراس کی ٹیمیں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں۔

کلِک فٹبال ورلڈ کپ پر خصوصی ضمیمہ

سوئس ٹیم کو اس گروپ سے کوالیفائی کرنے کے لیے ہونڈراس پر فتح حاصل کرنا ہوگی اور میچ برابر ہونے کی صورت میں یہ امید کرنی ہوگی کہ سپین چلی سے اپنا میچ ہار جائے۔

سپین کی فتح کی صورت میں سوئس ٹیم کے کوالیفائی کرنے کی ایک صورت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ ہونڈراس کو دو گول کے فرق سے شکست دے۔

چلی کی سپین کے ہاتھوں شکست اور دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ کی ہونڈراس پر فتح کی صورت میں تینوں ٹیموں کے چھ چھ پوائنٹس ہو جائیں گے اور اگلے راؤنڈ میں جانے والی ٹیموں کا فیصلہ گول اوسط کی بنیاد پر ہوگا۔

سوئس ٹیم کے اس وقت گروپ ایچ میں تین پوائنٹس ہیں جبکہ ہونڈراس کی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچ ہار کر مقابلوں سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔

[an error occurred while processing this directive]

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔