انیسویں فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری دن کے میچوں کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنپیراگوئے کے خلاف پری کوارٹر فائنل مقابلے میں جاپانی ٹیم کی امیدیں سٹرائیکر ہونڈا سے جڑی ہوئی ہیں
،تصویر کا کیپشنمیچ کے ابتدائی لمحات میں ہی جاپانی کھلاڑی نے گول کرنے کی کوشش کی مگر گیند باہر چلی گئی
،تصویر کا کیپشنجوابی حملے کی کوشش کے دوران پیراگوئے کے دو کھلاڑی آپس میں ہی ٹکرا کر گر پڑے
،تصویر کا کیپشنچند ہی منٹ بعد جاپان نے ایک اور حملہ کیا مگر اس بار گیند گول پوسٹ سے ٹکرا کر باہر چلی گئی
،تصویر کا کیپشنجاپانی کوچ میدان کے باہر سے اپنے کھلاڑیوں کو مسلسل ہدایات دینے میں مصروف رہے
،تصویر کا کیپشنمیچ دیکھنے کے لیے جاپانی شائقین کی بڑی تعداد پریٹوریا پہنچی
،تصویر کا کیپشنجاپانی ٹیم کا حامی جنوبی ایشیائی شائق اپنے چہرے پر جاپانی پرچم بنوا رہا ہے
،تصویر کا کیپشنٹیم کے ساتھ ساتھ جاپانی شائقین بھی ہونڈا سے بہترین کارکردگی کی امید لیے میدان میں پہنچے
،تصویر کا کیپشنپیراگوئے کے کھلاڑی یہ میچ جیت کر ریکارڈ بک میں اپنا نام ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیلنے والی پیراگوائے کی پہلی ٹیم کے طور پر درج کروانے کے خواہاں ہیں
،تصویر کا کیپشنپیراگوئے کے کوچ کو ریفری کا فیصلہ پسند نہیں آیا
،تصویر کا کیپشنایک ننھا جاپانی شائق اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے باجے کا سہارا لے رہا ہے
،تصویر کا کیپشنجاپانی شائقین کے مقابلے میں اگرچہ پیراگوئے کے حامیوں کی تعداد کم تھی تاہم اس کے باوجود ان کا جوش و خروش دیدنی تھا
،تصویر کا کیپشنانیسویں ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے آخری میچ میں سپین نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے دی
،تصویر کا کیپشنمیچ کے شروع سے ہی سپین کی ٹیم پرتگال پر حاوی نظر آ رہی تھی
،تصویر کا کیپشنکیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ کا واحد گول سپین کے ویلا نے تریسٹھویں منٹ میں کیا
،تصویر کا کیپشنپرتگال کے سٹار سٹرائکر رونالڈو نے میچ میں گول کرنے کی متعدد بار کوشش کی لیکن انھیں کامیابی نہیں ملی
،تصویر کا کیپشنسپین کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہو گا
،تصویر کا کیپشنمیچ کے بعد شائقین کے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، پرتگال کا ایک حمایتی اپنی ٹیم کے ہارنے کے بعد کسی سوچ میں گم نظر آ رہا ہے
،تصویر کا کیپشنسپین کے شائقین کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی