سرنیا ولیمز فائنل میں

وقت اشاعت

دنیائے ٹینس کی خواتین کی نمبر ایک کھلاڑی ایک سخت مقابلے کے بعد چھٹی مرتبہ ویمبلڈن کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔

سرینا اور چیکو سلاواکیہ کی پیٹرا کیویٹوا کے درمیان یہ مقابلہ ایک گھنٹے بتیس منٹ جاری رہا۔

مقابلے کے بعد سرینا نے بتایا کہ ایک مرحلے پر جیتنا خاصا مشکل نظر آرہا تھا۔ ’یہ خاصا غیر متوقع تھا اور مجھے اس کی امید نہیں تھی‘۔

واضح رہے کہ میچ کے دوران سر ینا ولیمز کو ٹینس کے شائقین کی حمایت حاصل رہی۔

دوسرے سیمی فائنل میں روسی کھلاڑی ویرا ذوریوا اپنی مد مقابل بلغاریہ کی ٹیوینٹینا پیرنکوا کو تین سیٹس سے ہرا کر فا ئنل میں پہنچ گئیں۔

اب فائنل میں واراذ یوونیرا اور سیرنا ولیمز آمنے سامنے ہونگی۔ جہاں ولیمز کا یہ سولھواں گرینڈ ٹورنامنٹ ہے وہیں اکسیویں درجے کی کھلاڑی ویرا کا یہ پہلا بڑا مقابلہ ہوگا۔ فائنل سنیچر کو کھیلا جائیگا۔