کامن ویلتھ کھیل: بھارت کا تیسواں گولڈ

کرشنا پونیا
،تصویر کا کیپشنکرشنا پونیا نے ڈسکس تھرو میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ درج کی ہے
وقت اشاعت

دلی میں جاری کامن ویلتھ کھیلوں کے آٹھویں دن بھارت کے تین ایھتلیٹس نے ڈسکس تھرو مقابلے میں طلائی، چاندی اور کانسے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

اسی کے ساتھ بھارت نے کامن ویلتھ میں اب تک تیس طلائی تمغے جیت لیے ہیں۔

ساڑھے ایکسٹ میٹر کی دوری کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کرشنا پونیا نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ ہرونت کور نے چاندی اور سیما اینٹل نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 52 برس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے جب کامن ویلتھ کھیلوں میں بھارت کی ایتھلیٹکس میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔

اس سے قبل 1958 میں ملکھا سنگھ نے ایتھلیٹکس میں بھارت کے لیے طلائی تمغہ جیتا ہے۔ خواتین مقابلے میں ایتھلیٹکس میں بھارت کا یہ پہلا طلائی تمغہ ہے۔

تیسویں طلائی تمغے کے ساتھ ہی بھارت نے کامن ویلتھ کھیلوں میں 2002 کا اپنا ریکارڈ برابر کرلیا ہے۔ کامن ویلتھ کھیلوں کے ابھی دو دن باقی ہیں اور امید کی جارہی بھارت کو کشتی اور دیگر مقابلوں میں مزید طلائی تمغے حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک طرف جہاں ڈسکس تھرو میں امید کے برعکس بھارت کو تینوں تمغے حاصل ہوئے ہیں وہیں کشتی کے مقابلے میں بھارت کے وجندر سنگھ سیمی فائنل مقابلے میں ہار گئے ہیں۔

اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے وجندر سنگھ سے امید تھی کہ وہ کشتی میں بھارت کوطلائی تمغے دلائیں گے لیکن انگلینڈ کے پہلوان کے سامنے وہ کمزور پڑگئے۔

اس سے قبل پیر کی صبح نشانے بازی کے خواتین کے ڈبلز مقابلے میں بھارت کی تیجسونی ساونت اور میناکماری نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس کے علاوہ پیر کو بھارت کو باکسنگ میں پانچ کانسی کے تمغے حاصل ہوئے ہیں۔