سپاٹ فکسنگ الزامات، سلمان، عامر کی معطلی برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد عامر پر پابندی کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
<link type="page"><caption> سماعت کی ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2010/10/101030_icc_hearing_fz.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> مجھے کھلاڑی بے گناہ معلوم ہوتے ہیں: واجد شمس الحسن</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/09/100902_cricket_defence_wajid.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> میچ فکسنگ تو ہوتی ہے: عمران</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2010/09/100904_imran_interview_as.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> محمد عامر کے گاؤں والے</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2010/09/100902_cricket_amir_video.shtml" platform="highweb"/></link>
آئی سی سی نے ان اپیلوں کی سماعت کے لیے دو دن کا وقت مقرر کیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی نے ان کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے کے بعد پابندی لگائی تھی۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کی ایک رکنی بینچ نے دونوں کھلاڑیوں کی اپیلیں مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
فیصلہ سناتے ہوئے مائیکل بیلوف نے کہا ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان اپیلوں کو مسترد کروں اور اس وجہ سے سلمان بٹ، محمد عامر جنہوں نے اپیلیں دائر کی تھیں اور محمد آصف جنہوں نے اپیل دائر نہیں کی تھی پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی برقرار رہے گی۔‘
پاکسان کے دونوں کھلاڑیوں نے امید ظاہر کی تھی کہ اُن کی معطلی ختم ہو جائے گی اور وہ متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری کرکٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
آئی سی سی نے سلمان بٹ کے علاوہ مزید دو پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور محمد آصف پر بھی عارضی پابندی عائد کی تھی۔
آئی سی سی نے دو ستمبر کو پابندی عائد کرنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں سے جواب طلب کیا تھا اور چودہ ستمبر کو سلمان بٹ سیمت تینوں کھلاڑیوں نے لندن میں اپنی وکیل کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے نوٹس کا جواب دے دیا تھا۔
ابتدائی طور پر تینوں کھلاڑیوں نے اپنی معطلی کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں لیکن بعد میں محمد آصف نے اپنی اپیل واپس لے لی تھی۔
یاد رہے کہ محمد آصف کے دبئی کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
آئی سی سی کے قوانین کے تحت اب اس اپیل پر ایک عبوری سماعت ہو گی جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ان کھلاڑیوں کو اس معاملے کی مکمل سماعت کی تکمیل تک پابند رکھا جائے یا نہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی پر عارضی پابندی کے نفاد کے تین ماہ کے اندر اس کی ’فل ہیئرنگ‘ یا مکمل سماعت لازمی ہے۔
سلمان بٹ انگلینڈ سیریز کے دوران پاکستان کے ٹیسٹ کپتان تھے۔
خیال رہے کہ سپاٹ فکسنگ کا یہ تنازعہ اُس وقت سامنے آیا تھا جب برطانوی اخبار ’نیوز آف دی ورلڈ‘ نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ایک بکی سے لارڈز ٹیسٹ میں نو بالز کروانے کے عوض رقم لینے کا الزام عائد کیا تھا۔
اس الزام کے سامنے آنے کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں اور محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو پاکستانی ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے بقیہ میچوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔















