احمد آباد: نیوزی لینڈ انہتر پر دو آؤٹ

ڈینئل وٹوری فائل فوٹو
،تصویر کا کیپشنڈینئل وٹوری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
وقت اشاعت

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر انہتر رنز بنا لیے ہیں۔

اس وقت کریز پر برینڈن مکلم اور راس ٹیلر موجود ہیں اور دونوں نے بلترتیب اڑتیس اور اٹھارہ رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی جی میکنٹاش اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport2/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/11/86187/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف آٹھ رنز کے مجموعی سکور پر ٹی جی میکنٹاش بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے، انہیں ظہیر خان نے آؤٹ کیا۔

ستائیس رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ اُُس وقت گری جب بی جے واٹلنگ چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں پرگیان اوجھا نے آؤٹ کیا۔

بھارت کی جانب سے ظہیر خان اور پرگیان اوجھا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اِس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم چائے کے وقفے پر چار سو ستاسی رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

بھارت کے کھیل کی خاص بات وریندر سہواگ کی شاندار اننگز تھی۔ انہوں نے ایک سو ننانوے گیندوں پر چوبیس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو چوہتر رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز راہول ڈراوڈ رہے۔ انہوں نے چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چار رنز بنائے۔

ہربھجن سنگھ نے انہتر، سچن تندولکر اور لکشمن نے چالیس چالیس رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ڈینئل وٹوری نے چار، جے ایس پٹیل نے تین، کے ایس ولیمسن نے ایک، جیسی رائڈر، اور مارٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

احمد آباد میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

بھارت کی ٹیم: مہندر سنگھ دھونی، وریندر سہواگ، گوتم گھمبیر، راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، سری سانتھ، ظہیر خان اور پرگیان اوجھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: برینڈن مکلم، ٹی جی میکنٹاش، بی جے واٹلنگ، راس ٹیلر، جیسی رائیڈر، کے ایس ولیمسن، ڈینئل وٹوری، جے جی ہاپکنز، جے ایس پٹیل، ایچ کے بینٹ، سی ایس مارٹن۔