پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ

دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے تین سو اسی رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگر میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوالیس رن بنائے ہیں۔
اس وقت کریز پر اظہر علی اور یونس خان موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب بارہ اور اکیس رن بنائے ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport2/shared/fds/hi/statistics/cricket/scorecards/2010/11/86180/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>
پاکستان کو جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید دو سو چھتیس رن کی ضرورت ہے اور اُس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور توفیق عمر نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک سو پانچ رن کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
پاکستان کو پہلا نقصان اُس وقت اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ ساٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایک سو گیارہ کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گری جب توفیق عمر بیالیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارنی مارکل اور پال ہیرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو اسّی کے سکور پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے عمر گل نے تین، عبدالرحمان نے تین، وہاب ریاض اور سعید اجمل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان گریم سمتھ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے شاندار سینچری بنائی۔ جنوبی افریقہ کے دوسرے نمایاں بلے باز ہاشم آملہ تھے انہوں نے اسی رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے تیسرے نمایاں بلے باز ژاک کیلس تھےانہوں نے تہتر رنز بنائے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی ٹیم: توفیق عمر، محمد حفیظ، یونس خان، مصباح الحق، اظہر علی، عمر اکمل، عدنان اکمل، عبدالرحمن، وہاب ریاض، سعید اجمل اور عمر گل
جنوبی افریقہ کی ٹیم: گریم سمتھ، الویرو پیڑسن، ہاشم آملہ، جیک کیلس، اے بی ڈویلیئر، مارک باؤچر، جوہان بوتھا، پال ہیرس، اے جی پرنس، ڈیل سٹین اور مارنی مارکل















