ایشیز: آسٹریلیا کا محتاط آغاز

واٹسن
وقت اشاعت

برسبیبن میں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے محتاط آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو ساٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز واٹسن اور کیٹچ نے کیا ہے۔ واٹسن چھتیس رنز بنا کر اینڈرسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ کیٹچ کا ساتھ پونٹنگ دے رہے ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2010/11/85860/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

جمعرات کو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے سات اوورز میں پچیس رنز بنائے تھے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کی ایک وکٹ گر گئی تھی۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سٹراس تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور بھی صفر ہی تھا۔

اس کے بعدکک اور ٹرؤٹ نے ٹیم کے مجموعی سکور کو اکتالیس رنز پر پہنچا دیا۔

اکتالیس رنز پر ٹرؤٹ انتیس رنز بنا کر واٹسن کی ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر چھیاسی رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے بلے باز کک سڑسٹھ رنز اور بیل چھہتر رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سِڈل چھ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب رہے جبکہ دوہٹری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم: سٹراس، کک، ٹروٹ، پیٹرسن، کولنگ وڈ، بیل، پرائر، بروڈ، سوان، اینڈرسن اور فنِ۔

آسٹریلیا کی ٹیم: کیٹچ، واٹسن، پونٹنگ، کلارک، ہسی، نورتھ، جانسن، سِڈل، ہلفنہاس اور دوہٹری