،تصویر کا کیپشنسنہ دو ہزار دس کا فٹ بال عالمی کپ پہلی مرتبہ براعظم افریقہ میں منعقد ہوا اور اس کی میزابی کا شرف جنوبی افریقہ کو حاصل ہوا۔ اس عالمی کپ میں سپین کی ٹیم نے ہالینڈ کو فائنل میں ہرا کر عالمی کپ جینتے کا اعزاز حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بڑی بری طرح ہارنے کے بعد کئی برس بعد ایشائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنایشائی کھیلوں میں پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
،تصویر کا کیپشنسچن تندولکر نے اپنے کیریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچریوں کی نصف سنچری بنا کر ایک اور ریکارڈ بنا لیا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کے تین کھلاڑیوں، سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات لگے جن پر ابھی آئی سی سی نے اپنا فیصلہ سنانا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے بولر مرلی تھرن نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ سو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
،تصویر کا کیپشنایشیائی کھیلوں میں ٹینس کے مقابلوں میں پاکستان کے عامر اطلس نے چاندنی کا تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں بھارت کے سوراو گھوشل تیسرے نمبر پر رہے۔
،تصویر کا کیپشننئی دہلی میں دولت مشترکہ کھیل منعقد ہوئے۔ ان کھیلوں میں بد انتظامی اور کرپشن کے حوالے سے بہت سی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنی رہیں۔