سڈنی ٹیسٹ، انگلینڈ کی آسٹریلیا پر سبقت

الیسٹر کک نے ایک سو نواسی رنز سکور کیے ہیں
،تصویر کا کیپشنالیسٹر کک نے ایک سو نواسی رنز سکور کیے ہیں
وقت اشاعت

ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے تیسر ے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹ کے نقصان پر چار سو اٹھاسی رنز بنا لیے۔ اس طرح اسے دو سو سے زائد رنز کی سقبت حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پرائیر چون رنز بنا کر اور بریسنن بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2011/01/85865/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> دوسرے روز کا کھیل تصاویر</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2011/01/110103_sydney_day2_ra.shtml" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے الیسٹر کُک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے ایک سو نواسی رنز بنائے ۔ انہوں نےگزشتہ روز ہی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی تھی اور اس سکور کے دوران انہوں نے سوالہ چوکے لگائے۔ انہیں واٹسن نے آؤٹ کیا۔

ائین بیل نے بھی شاندان بلے بازی کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ ایک سو پندرہ رن بنا کر جانسن کا شکار بنے۔ انہوں نے تیرہ چوکے لگائے۔

انگلینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز دھواں دھار انداز میں کیا تھا اور کپتان اینڈریو سٹراؤس نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ساٹھ رنز سکور کیے تھے۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ اٹھانوے کے مجموعی سکور پر گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اینڈریو سٹراؤس تھے۔

سٹراس نے دھواں دھار انداز میں انگلش اننگز شروع کی
،تصویر کا کیپشنسٹراس نے دھواں دھار انداز میں انگلش اننگز شروع کی

اس وکٹ کے ایک رن کے بعد ہی جوناتھن ٹراٹ بھی آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر کیون پیٹرسن کی گری جنہیں مِچل جانسن نے آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کے بولروں نے انتہائی منظم انداز میں بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو پہلی اننگز میں دو سو اسی کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا۔

ایک مرحلے پر ایک سو اناسی رنز پر آسٹریلیا کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں لیکن فاسٹ بولر مِچل جانسن اور ہلفنھاؤس نے شاندار چوہتر رنز کی پارٹنرشپ بنا کر آسٹریلیا کے سکور کو کچھ بہتر کر دیا۔ مچل جانسن نے آسٹریلوی اننگز کی واحد نصف سنچری سکور کی۔

انگلینڈ کی ٹیم اگرچہ میلبرن ٹیسٹ جیت کر ایشز ٹرافی پر اپنا قبضہ قائم رکھنے میں کامیاب رہی ہے تاہم اگر وہ چوبیس برس میں آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی انگلش ٹیم بننا چاہتی ہے تو اسے سڈنی ٹیسٹ کو کم از کم برابر کرنا ہوگا۔

ایشز سیریز میں اب تک انگلینڈ نے دو میچوں میں آسٹریلیا کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا ہے ، آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا جبکہ سیریز کا پہلا میچ بےنتیجہ رہا تھا۔